Chinot City
بدھ , 29 جولائی 2020ء
(321) لوگوں نے پڑھا
اسسٹنٹ کمشنر لالیاں محمد فضل عباس نے انجمن تاجران لالیاں سے ملاقات کی ۔ جس میں انھیں حکومتی ھدایات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی گئی ۔ محمد فضل عباس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو قابو میں رکھنے کے لیے وقفہ وقفہ سے لاک ڈاوٗن لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے لیکن امید ہے پاکستان سمیت دنیا اس عالمی وبا کو شکست دے گی ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بعدازاں پاک فوج اور پنجاب پولیس کے ہمراہ تحصیل کی مرکزی سڑکوں پر فلیگ مارچ بھی کیا۔