بدھ , 23 دسمبر 2020ء
(740) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے علاقہ چناب نگر میں واقع چرچ کا ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او بلال ظفرنے دورہ کیا۔ دونوں افسران نے عیسائی برادری کی عید کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، چرچ انتظامیہ سے ملاقات کی اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ انہوں نے چرچ انتظامیہ سے کہا کہ کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہےاور تمام وسائل بروئے کار لا کر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔