Chinot City
بدھ , 29 جولائی 2020ء
(185) لوگوں نے پڑھا
تحصیل لالیاں کے محلہ کوچہ بندی میں ڈھائی سال پہلے پارک بنانے کی منظوری دی گئی لیکن پارک تو نہ بن سکا البتہ اسے گندگی کا مرکز ضرور بنا دیا گیا جہاں علاقہ بھر کا کوڑا کرکٹ پھینکا جاتا ہے۔ اڑھائی کنال سرکاری اراضی سیوریج کا پانی اور گندگی ٹھکانے لگانے کے لیے استعمال ہو رہی ہے ۔ رفتہ رفتہ یہ جگہ دلدل کی شکل اختیار کر گئی اسی اراضی کے دلدل میں پھنس کرپانچ سالہ بچی بھی جان سے چلی گئی علاقہ مکینوں کی متعدد شکایات کے باوجود ارباب اختیار نے توجہ نہ دی۔ حادثہ کے بعد ڈی سی او چنیوٹ ڈاکٹر ارشاد نے مقامی رکن صوبائی و قومی اسمبلی کی موجودگی میں یہاں لیڈیز پارک بنانے کا اعلان کیا اور فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی مگر وعدہ وفا نہ ہو سکا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مؤقف ہے کہ اہل محلہ اپنے بچوں کو گھر سے باہر بھیجنے سے گھبراتے ہیں اور دھڑکا لگا رہتا ہے کہ کہیں پھر سے پہلے جیسا سانحہ نہ رونما ہو جائے۔ متعدد بار انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کو پارک کی تعمیر کا وعدہ یاد دلایا گیا مگر سب ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں۔ گزشتہ دو سالوں کے درمیان کئی مویشی اس دلدل کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں اور ہر مرتبہ ایسا واقعہ رہائشیوں کو مذید خوفزدہ کر دیتا ہے۔