Chinot City
بدھ , 28 اکتوبر 2020ء
(473) لوگوں نے پڑھا
لالیاں کے علاقے چناب نگر میں پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے تھے۔ دوران تلاشی ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستولیں، بندوق اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ گرفتار ملزمان میں ظفر، اللہ دتہ، تصور، عامر اور علی شیر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔