Chinot City
اتوار , 18 اکتوبر 2020ء
(300) لوگوں نے پڑھا
لالیاں کے علاقے میں پولیس اہلکاروں نے ایک گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کانڈیوال کے ایس ایچ او اظہر نے اہلکاروں سمیت رات 12 بجے ایک غریب دودھ فروش کے گھر گھس کر گھر میں موجود بچوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ گھر کی تلاشی لینے پر جب گھر سے کچھ بھی برآمد نہ ہوا تو ایک عدد قیمتی موبائل اور ایک بکرا جوکہ ایک بوڑھی عورت نے لے رکھا تھا اسکو ساتھ لے لیا۔ بعد ازاں اہل علاقہ کی مداخلت پر بکرا بوڑھی عورت کو واپس کر دیا گیا لیکن موبائل واپس نہ کیا گیا۔ دودھ فروش محمد خان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اسے مغرب کے بعد شراب نوشی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ محمد خان کے اہل خانہ نے پولیس کی غنڈہ گردی، بچوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے، انھیں ہراساں کرنے اور قیمتی موبائل چھیننے کے خلاف آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور اس واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے۔