Chinot City
جمعرات , 03 ستمبر 2020ء
(682) لوگوں نے پڑھا
تحصیل لالیاں کے گورنمنٹ پرائمری سکول ممولہ کے اطراف گندگی کے ڈھیر اور بدبو دار پانی سے مکین پریشان ہوگئے۔ تھانہ محمد والا کے اس علاقے میں راہ چلتے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سکول کے اطراف جمع پانی اور کوڑہ کرکٹ مقامی لوگوں اساتذہ اور بچوں کے لیے تعفن کا باعث بن رہا ہے۔ سکول کھلتے ہی بچوں کو سب سے پہلے تعفن زدہ ماحول کا سامنا کرنا پڑے گا۔ علاقہ مکینوں نے تحصیل انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔