Chinot City
اتوار , 25 اکتوبر 2020ء
(366) لوگوں نے پڑھا
لالیاں کے نواحی علاقے راندھی کھو میں موجود پیف اسکول کی انتظامیہ طلباء کو بنیادی سہولیات فراہم نہ کر سکی۔ اسکول میں بچوں کے بیٹھنے کےلئے فرنیچر، واش روم اور صاف پانی کی سہولت تک موجود نہیں۔اسکول کی چار دیواری بھی نامکمل ہے جس کے باعث طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے۔ 100سے زائد بچوں کے لئے تین چھوٹے چھوٹے کمرے بنائے گئے ہیں جوکہ ناکافی ہیں جبکہ صرف دو اساتذہ پڑھانے پر مجبور ہیں۔ شہری پیف اسکول انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ طلباء نے محکمہ تعلیم سے اپیل کی ہے کہ انھیں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ بنا کسی رکاوٹ کے اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیں اور معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار پیش کر سکیں۔