Chinot City
جمعرات , 24 دسمبر 2020ء
(484) لوگوں نے پڑھا
لالیاں کے علاقہ ونوکہ میں غریب پھیری والے کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم اچھو نے معمولی سی تلخ کلامی پر غصے میں آپے سے باہر ہوکر پھیری والے پر حملہ کیا اور چھریوں کے وار کر کے اسے زخمی کر دیا۔ اہلِ علاقہ نے تشویشناک حالت میں زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔