Chinot City
جمعہ , 11 دسمبر 2020ء
(339) لوگوں نے پڑھا
لالیاں کے علاقے جھنگ روڈ حاجی آباد میں چلتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کی اچانک سیٹ ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں اس پر سوار افراد سڑک پر کر گئے۔ حادثہ کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو عملہ کے افراد نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش پولیس کے حوالے کردی جبکہ زخمی شخص کو طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ زخمی شخص کی شناخت اسلم کے نام سے جبکہ مرنے والے کی شناخت محمد فاروق کے نام سے ہوئی۔