Chinot City
جمعہ , 09 اکتوبر 2020ء
(318) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں کلری روڈ نزد ٹھٹھہ ہریا پر موٹرسائیکل کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ہوئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بروقت موقع پر پہنچ گئی ریسکیو عملہ نے جاں بحق شخص کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر بھوآنہ منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کا نام احمد ولد امیر ہے ۔ جبکہ زخمیوں میں عدنان اور رضیہ شامل ہیں ۔