Chinot City
بدھ , 29 جولائی 2020ء
(390) لوگوں نے پڑھا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی کی زیر صدارت وصولی واجبات سرکار کے حوالے سےاجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر لالیاں محمد فضل عباس، تحصیلدار لالیاں میاں نعیم اقبال، جملہ پٹواریان اور تحصیل کے نمبرداروں نے شرکت کی۔ ریونیو ریکوری اور موجودہ بقایا جات کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ریونیو ریکوری پر خصوصی توجہ دیں ، ریونیو ریکوری کے حوالے سے کارکردگی کا ہر روز جائزہ لیا جائے گا ، ریونیو افسران پٹواری اپنا ٹارگٹ پورا کریں اور ریونیو ریکوری کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ ریکوری کے سلسلہ میں پٹواریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ زرعی ٹیکس ، آبیانہ اور ہر طرح کی ریکوری سو فیصد یقینی بنائیں ۔ اپنے اپنے گاوں کے نمبرداروں کے ساتھ مل کر اس ہدف کو پورا کریں آئندہ اجلاس میں کارکردگی رپورٹ پیش کریں۔ مطلوبہ اہداف حاصل نہ کرنے اور عدم دلچسپی دکھانے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔