Chinot City
بدھ , 29 جولائی 2020ء
(604) لوگوں نے پڑھا
تحصیل انتظامیہ لالیاں نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ وہ تنظیمیں جوعیدالاضحٰی پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنا چاہتی ہیں انہیں حکومتی ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کرنی ہوں گی ۔ ہر تنظیم یا خیراتی ادارہ اپنی درخواست کے ہمراہ اپنا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ, گزشتہ سال کا اجازت نامہ اور اسٹامپ پیپر پر بیان حلفی کہ اسکا کالعدم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی تنظیم کو کسی شہری سے کھالیں چھیننے کی اجازت نہیں ہوگی نہ ہی زبردستی کھالیں جمع کرنے کے لیے عوام پر دباوٗ ڈالنے دیا جائےگا۔