Chinot City
منگل , 18 اگست 2020ء
(346) لوگوں نے پڑھا
تحصیل لالیاں کے علاقے ظہور کالونی سانگرہ روڈ پر پرانی دشمنی پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ مقتول کی شناخت پچاس سالہ مظہر ستار کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ لالیاں پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو سابقہ مقدمہ بازی میں عناد کے سبب احمد علی اور اس کے ساتھیوں نے ڈنڈے مارکرہلاک کیا ہے۔