Chinot City
جمعہ , 27 نومبر 2020ء
(704) لوگوں نے پڑھا
لالیاں میں نادرا آفس کے باہر عوام کی لائنیں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نادرا آفس کے اندر اور باہر (ب) فارم بنوانے والوں کی لمبی لائنیں لگ گئی ہیں۔ اردگرد کے ضلعوں سمیت چنیوٹ اور سرگودھا کے متعدد گاؤں کے رہائشی ب فارم بنوانے لالیاں میں قائم نادرا سنٹر پر آتے ہیں۔ سنٹر کے باہر کسی قسم کی سیکیورٹی کے کوئی بھی انتظامات موجود نہیں اورنہ ہی کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے کسی بھی قسم کی انتظامیہ موجود ہے۔ لوگوں نہ تو ماسک پہنتے ہیں اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہیں۔ مردوں اور خواتین کو ایک ہی گیٹ سے گزارا جاتا ہے جس سے مرد اور خواتین آپس میں ٹکرا جاتے ہیں اور خواتین کا تقدس بھی پامال ہوتا ہے۔ نادرا کےسنٹر انچارج محمد نصر اللہ کا کہنا ہے کہ اپنی اہلیت سے ذیادہ کام کررہے ہیں تاہم کم اسٹاف کے ساتھ اتنے ہجوم کو کنٹرول کرنا ان کے اختیار میں نہیں۔ حکومت اگر داخلوں میں ب فارم کی شرط کے معاملے میں نرمی کرے تو معاملہ حک ہو سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نادرا کے موبائل یونٹس یو سی لیول میں بھیج کر بھی اس معاملے میں آسانی پیدا کی جا سکتی ہے۔