Chinot City
بدھ , 29 جولائی 2020ء
(292) لوگوں نے پڑھا
اسسٹنٹ کمشنر محمد فضل عباس نے پرائم منسٹر پلانٹ فار پاکستان ڈے اور مون سون شجرکاری مہم کے سلسلہ میں ٹائیگر فورس کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر لالیاں آفس میں پودے لگائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ملک بھر 20 بلین پودے لگانے کی مہم کا آغاز کردیا گیا. اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر نے آفس میں ٹائیگر فورس کے جوانوں کے ہمراہ پودے لگائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد فضل عباس نے کہا کہ ہر شہری کو شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہیے.