Chinot City
بدھ , 29 جولائی 2020ء
(262) لوگوں نے پڑھا
تحصیل لالیاں کے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول آلے والا پر مقامی زمیندار نے قبضہ جما لیا۔ سکول میں بھینسیں چھوڑ دیں گیٹ کو تالا لگا دیا کوئی پوچھنے والا نہیں محکمہ تعلیم کے افسران نے دانستہ آنکھیں بند کر لیں۔ مقامی باشندوں نے تعلیمی ادارے میں مقامی زمیندارکی اجارہ داری پر محکمہ تعلیم کے افسران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سرکاری اسکول پر قبضہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے زیر تعلیم طلبہ و طالبات نے ڈی سی چنیوٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے