Chinot City
بدھ , 29 جولائی 2020ء
(314) لوگوں نے پڑھا
تحصیل لالیاں پارک میاں محمد صدیق لالی میں ڈسٹرکٹ تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی یکجہتی کشمیر تائی کوانڈو کراٹے چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بطور مہمان خصوصی ،صفدر عباسی ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک کے علاوہ ڈاکٹر اظہار الحق ایکٹنگ سیکرٹری پنجاب تیکوانڈو ایسویسی ایشن اور آرگنائزر محمد امین مغل جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ تیکوانڈو ایسوسی ایشن چنیوٹ نے شرکت کی ۔ تحصیل لالیاں،بھوانہ، چناب نگر، ضلع چنیوٹ چک جھمرہ ،فیصل آباد اور سرگودھا کی ٹیموں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ تحصیل بھر سے شائقین کی بڑی تعداد نے ان مقابلوں کا دیکھا اور لطف اندوز ہوئے۔