Chinot City
پیر , 07 دسمبر 2020ء
(374) لوگوں نے پڑھا
لالیاں میں چوتھے قومی کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس چیلنج کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پرگورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے لالیاں کے ریسکیو 1122کے انچارج ملک ظفر علی اعوان کو تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی دیا۔ ریسکیو 1122 لالیاں کے رضاکار عملہ نے ڈسٹرکٹ مقابلہ جیت کر لاہور میں نیشنل چیلنج میں ضلع چنیوٹ کی نمایندگی کرتے ہوئے حصہ لیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے چنیوٹ ٹیم جن میں لالیاں شہر کے رضاکار بھی شامل تھے کی کارکردگی کو سراہا اور ٹیم کو شاباش دی۔