Chinot City
بدھ , 29 جولائی 2020ء
(285) لوگوں نے پڑھا
۔اسسٹنٹ کمشنر لالیاں فضل عباس کی زیرنگرانی لالیاں میں ٹائیگر فورس میں جیکٹس کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں ٹائیگر فورس کے ارکان اور پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی اور تحصیل کی قیادت نے شرکت کی۔ ۔ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو موثر کردار ادا کر نے کے بارے میں رہنماٸی دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر فضل عباس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے ٹائیگر فورس کا کردار انتہائی اہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ٹائیگر فورس توقعات پر پورا اترے گی۔