Chinot City
منگل , 15 دسمبر 2020ء
(439) لوگوں نے پڑھا
لالیاں میں عنایت پور کے قریب نہر لوئر پر بنا پل نہایت خستہ حالی کا شکار ہے۔ پل کی دیواریں ٹوٹ چکی ہیں اور اسکی بنیادوں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پل 40 سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا اور اسکے بعد کوئی مرمت نہیں کی گئی۔ اس پل پر سے مختلف علاقوں کی گاڑیاں سفر کرتی ہیں جبکہ دوسرے شہروں میں سفر کی غرض سے موٹروے پر جانے کے لئے بھی اسی پل پر سے گزرنا پڑتا ہے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق پل کی خستہ حالی کی وجہ سے یہاں بہت سے حادثات رونما ہو چکے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سمیت ڈی سی چنیوٹ سے اپیل کی ہے کہ اس پل کی مرمت کروائی جائے تاکہ ممکنہ حادثات کو روکا جاسکے۔