Chinot City
بدھ , 02 ستمبر 2020ء
(317) لوگوں نے پڑھا
تحصیل لالیاں کے علاقے غیاث آباد کے موضع عباس نگر میں غریب کسان کی 4 بھینسیں فیسکو کی غفلت کی بھیٹ چڑھ گئیں ۔ کسان محمد الیاس کی بھینسیں کھیتوں میں چارہ کھا رہی تھیں کہ قریب پول میں شارٹ سرکٹ ہوا جس کے بعد چار بھینسیں کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئیں ۔ کسان محمد الیاس نے ایس ڈی او لالیاں اور لائن مین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ کسان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال بھی ایسے ہی واقعے میں اس کی 5 بھینسیں ہلاک ہوچکی ہیں ۔