Chinot City
پیر , 05 اکتوبر 2020ء
(419) لوگوں نے پڑھا
تحصیل لالیاں کے تھانہ محمد والا کی حدود موضع بڑانہ میں 20 سالہ شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں کوجعلی پیر اور عامل شماں پاولی نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بے پناہ تشدد کے سبب خاتون کی حالت غیر ہوگئی۔ تشویش ناک حالت میں خاتون کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ متاثرہ خاتون کے والد کا کہنا تھا کہ جعلی پیر نے ان کی بیٹی پر بے انتہا تشدد کیا۔ بالوں سے پکڑفرش اور دیوار پر مارا۔ جس سے وہ بے ہوش ہوئی۔ لڑکی کو جسم پرکئی جگہ چوٹیں آئیں۔ متاثرہ لڑکی رابعہ بسری کے والد کا کہنا تھا کہ جعلی پیر کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔