Chinot City
بدھ , 29 جولائی 2020ء
(475) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات کے مطابق تحصیل لالیاں کے علاقے اڈہ شیخن میں ڈرگ انسپکٹر ذیشان حیدر نے انتظامیہ کو کارکردگی دکھانے کے چکروں میں لالیاں شہر سے 60کلومیٹر دور جھنگ روڈ پر واقع تحصیل کے دوسرے بڑے موضع شیخن کے اڈہ پر کارواٸی دیکھاتے ہو تمام میڈیکل سٹورز کوسیل کر دیے , دوسرے دن سے علاقہ مکینوں اور دور درازکے دیہاتیوں کو ادوایات نہ ملنے پر مشکالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کرونا واٸرس کے دنوں میں بچوں بزرگوں اور خواتین کو ادوایات لینے میں بھی مشکالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن انتظامیہ ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں۔ علاقہ مکینوں نے ڈی سی چنیوٹ سے نوٹس لے کر میڈیکل سٹور کو کھلوانے کا مطالبہ کیا