Chinot City
ہفتہ , 26 ستمبر 2020ء
(796) لوگوں نے پڑھا
ڈی پی او بلال ظفرشیخ کی زیر صدارت اجلاس کا انعقادہوا۔ اجلاس میں سرکل لالیاں کے پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسربلال ظفر کا کہنا تھا کہ پولیس افسران اور اہلکار حسن اخلاق، خدمت اور عوام کی حفاظت کے جذبے کو اپنا شعار بنائیں قانون اور انصاف کی بالا دستی ہر حال میں مقدم رکھیں۔ فورس کے وقار کو بلند کرنے کے لیے ہر ملازم اپنا بھرپور پیشہ وارانہ کردار ادا کرے۔ رشوت خور، بددیانت اور فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ملازمان کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔