Chinot City
جمعہ , 14 اگست 2020ء
(454) لوگوں نے پڑھا
اسسٹنٹ کمشنر محمد فضل عباس کی زیر قیادت گورنمنٹ حماد عزیز سکول لالیاں میں جشن آزادی کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ایجوکیشن، ریسکیو 1122، ایس ایچ او لالیاں، سی او ایم سی لالیاں تحصیلدار لالیاں سیاسی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے قومی پرچم لہرایا۔پرچم کشائی کے بعد یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریب اور سیمینارکا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح سمیت دیگر اہم شخصیات کی جدوجہد آزادی کیلئے انتھک کوششوں پر روشنی ڈالی۔ اور آخر میں پاکستان کی سلامتی و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کےلئے دعائیں مانگی گئیں