Chinot City
بدھ , 29 جولائی 2020ء
(357) لوگوں نے پڑھا
لالیاں کے نواحی علاقے موضع عنایت پور بھٹیاں کے قریب لنک نہر میں شگاف پڑ گیا۔ شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آ گئیں۔ شگاف پڑنے سے پانی آبادی میں بھی داخل ہو گیا۔ رات بھر جاری رہنے وا لے شگاف کو ابھی تک بند نہیں کیا جاسکا۔ کاشتکاروں نے محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔