Chinot City
بدھ , 29 جولائی 2020ء
(441) لوگوں نے پڑھا
لالیاں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کی تعمیر کے لئےنو کروڑ 70 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی تھی تاہم اب تین سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود عمارت مکمل نہیں ہو سکی۔ 138 دیہات پر مشتمل لالیاں کی مجموعی آبادی ساڑھے تین لاکھ سے زائد ہے۔ اس تحصیل میں لڑکیوں کے لئے کالج کی سہولت تو موجود ہے لیکن لڑکوں کا کالج نہ ہونے کی وجہ سے طلبا کو 12 کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ طے کر کے گورنمنٹ تعلیم الاسلام پوسٹ گریجوایٹ کالج چناب نگر یا پھر 20 کلومیٹر دور اسلامیہ پوسٹ گریجوایٹ کالج چنیوٹ جانا پڑتا ہے۔ طلبہ اور مقامی آبادی میں مایوسی پائی جاتی ہے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ کالج کی تعمیر جلد سے جلد مکمل کر کے کلاسز کا آغاز کیا جائے۔