Chinot City
جمعرات , 22 اکتوبر 2020ء
(620) لوگوں نے پڑھا
لینڈ ریکارڈ سنٹر لالیاں کی عوام کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق لوگ رجسٹریاں کروانے کے بعد کاغذات پر نام منتقل کروانے کے لیے فیس سب رجسٹرار آفس میں جمع کرواتے ہے مگر مزید پیش رفت کے لئے لینڈ ریکارڈ مرکز میں دھکے کھانے ہر مجبور ہیں. ان کے مطابق یہ سب رجسٹر آفس کی ذمہ داری ہے کہ وہ کاغذات پر نام منتقل کروا کر دے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رجسٹر آفس عوام سے فیس وصول کر لیتی ہے مگر بعد میں اپنی ذمہ داری سے غفلت برتتی ہے جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ شہری سراپا احتجاج ہیں اور ڈپٹی کمشنر چنیوٹ پولیس محمد ریاض سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سب رجسٹرار آفس لالیاں کے اہلکاروں کو پابند کیا جائے کہ وہ عوام کو رجسٹری کروانے کے بعد منتقلی بھی کروا کر دیں تاکہ عوام پریشانی سے بچ سکے۔