Chinot City
جمعرات , 19 نومبر 2020ء
(342) لوگوں نے پڑھا
رواں ہفتے میں پولیس کے تحت شان رحمت اللعالمینﷺ کے حوالے سے تقریبات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تھانہ لالیاں میں محفل میلاد مصطفیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام اور سرکل لالیاں کے پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ نعت خوانوں نے نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں درود سلام کا نذرانہ پیش کیا جبکہ علماءکرام نے سیرت مصطفیٰ ﷺ کے بارے میں حاضرین محفل کو درس دیا۔