جمعہ , 29 مارچ 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لالیاں میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

بدمعاش نوجوان کی اسکول جاتی طالبہ کو اغواہ کر کے زیادتی کرنے کی کوشش

بدمعاش نوجوان کی اسکول جاتی طالبہ کو اغواہ کر کے زیادتی کرنے کی کوشش
Chinot City منگل , 20 اکتوبر 2020ء (282) لوگوں نے پڑھا
لالیاں کے علاقے میں اوباش نوجوان شہباز کھوکھر نے اسکول جاتی چوتھی جماعت کی طالبہ کو اغواہ کر کے زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق موضع جبانہ کے رہائشی احمد شیر دل کی بیٹی جوکہ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میں چوتھی جماعت کی طالبہ ہے کو اسکول جاتے ہوئے راستے میں بیٹھے شہباز نے روک لیا اور زبردستی کماد کی فصل میں لے جانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں بچی کے کپڑے  پھٹ گئے۔ بچی کی مزاحمت پر ملزم نے اسے چاقو دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ اس دوران لڑکی کا چچا اپنی بیٹی کو اسکول چھوڑ کر واپس آرہا تھا کہ شور کی آواز سن کر ملزم کی طرف متوجہ ہو گیا۔  چچا کو آتا دیکھ کر ملزم کھیتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ بچی کے والد نے تھانہ لالیاں میں شہباز ولد خضر حیات قوم کھوکھر کے خلاف درخواست دے دی۔  بچی کے والدین اور عزیز واقارب نے وزیر اعلٰی عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا نوٹس لیکر ملزم کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔
  • جرم
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now