Chinot City
منگل , 25 اگست 2020ء
(408) لوگوں نے پڑھا
تحصیل لالیاں کے علاقے احمد نگر تا سیال موڑ کی سڑک خستہ حالی شکار ہوگئی۔ جس کی وجہ سے حادثات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سڑک پر سفر کرنے والے اذیت میں مبتلا ہیں۔ گڑھوں کے درمیان کہیں کہیں سڑک نظر آتی ہے ۔ کئی روز سے متعلقہ محکمہ کو شکایت کی گئی لیکن اس مسئلے کو مستقل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اہل علاقہ کہتے ہیں کہ حکومتی نمائندے وعدے بہت کرتے ہیں لیکن ان کے مسائل جوں کے توں برقرار ہیں ۔