Chinot City
بدھ , 29 جولائی 2020ء
(367) لوگوں نے پڑھا
اطلاعات کے مطابق لالیاں میں بیس سالہ عمر شہزاد موٹر سائیکل پرکھرڑیانوالہ جا رہا تھا کہ لاری اڈا لالیاں کے قریب چنیوٹ سے آنے والے ٹرالی ٹریکٹر سے تصادم ہو گیا. تصادم کے نتیجہ میں عمرشہزاد زخمی ہو گیا. زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں منتقل کیا گیا جہاں سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا. الائیڈ ہسپتال میں اسکی موت واقع ہوگئی. اطلاع ملنے پر تھانہ لالیاں پولیس موقع پر پہنچ گئی. ٹریکٹر ٹرالی کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے-