Chinot City
بدھ , 16 ستمبر 2020ء
(508) لوگوں نے پڑھا
ضلع چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں ٹریفک حادثہ میں زخمی کانسٹیبل احسن علی ہسپتال میں دم توڑ گیا.کانسٹیبل احسن علی کانویں والا لالیاں کا رہائشی تھا اور پنجاب کانسٹیبلری میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔ 5 روز پہلےڈیوٹی پر جاتے ہوئے 55 موڈ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے زخمی ہوا تھا.جاں بحق کانسٹیبل احسن علی کی نماز جنازہ چک نمبر55 میں ادا کی گئی۔ جس میں پولیس کے اعلی افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اور نوجوان پولیس اہلکار کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ۔ .