بدھ , 30 دسمبر 2020ء
(655) لوگوں نے پڑھا
لالیاں کے علاقہ جھنگ روڈ پر ٹھٹھی بالا کے علاقہ میں راجہ اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکل سوار ماں، بیٹا حادثے کا شکارہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ڈاہر کی رہائشی 45 سالہ بشریٰ بی بی اور اسکا بیٹا مبشرموٹر سائیکل پر لالیاں سے گزر رہے تھے کہ موٹر سائیکل کو اچانک جمپ لگنے سے موٹر سائیکل قابو سے باہر ہوگئی جس سے بشریٰ بی بی سڑک پر گِر گئی جبکہ مبشر موٹرسائیکل سمیت دور جا گرا۔ عقب سے آنے والی گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی خاتون کے اوپر چڑھ گئی اور وہ موقع پر ہی جانبحق ہو گئی جبکہ بیٹا معمولی زخمی ہوا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے مبشر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا جبکہ نعش کو بھی تھانہ محمد والا پولیس کی موجودگی میں ورثاء کے حوالےکیا۔