اتوار , 18 اکتوبر 2020ء
(453) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے علاقے لالیاں میں گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ محمد والا کے علاقے میں شہزاد ولد عبدالستار کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا، جس پر الفت شہزاد نے کمرے میں موجود گارڈر میں پھندا ڈال کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ شہزاد کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہا کہ مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔