Chinot City
پیر , 21 ستمبر 2020ء
(435) لوگوں نے پڑھا
ضلع چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے موضح رمدانہ سیم کے بند میں شگاف پڑگیا۔ شگاف آجانے سے پانی ساتھ فصلوں میں داخل ہونے لگا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ شگاف کو بھرنے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ۔ قرب و جوار آبادی میں اطلاع کر دی گئی۔ مقامی انتظامیہ نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے ۔