Chinot City
پیر , 31 اگست 2020ء
(762) لوگوں نے پڑھا
تحصیل لالیاں کے علاقے کلری گاوٗں میں سیلابی پانی داخل ہونے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ محمد عبدالرحمٰن ولد محمد عباس قوم ماچھی دریائے چناب میں سیلاب کی وجہ سے سیلابی پانی موضع کلری تحصیل میں بھی داخل ہو گیا جس کی وجہ سے بچہ سیلابی پانی میں نہاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔