Chinot City
بدھ , 09 ستمبر 2020ء
(486) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کی تحصیل لالیاں کی مرکزی جامع مسجد میں اوباش نوجوان نے دوستی نہ کرنے پر 15 سالہ لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ عنصرنامی اوباش نوجوان نے نماز پڑھتے فہد نامی لڑکے پرلاتوں، گھونسوں اور مکوں کی بارش کردی۔ مسجد کے تقدس کو پامال کیا گیا ۔ اس موقع پر موجود دیگرنمازیوں نے نوجوان کو لڑکے سے مارنے پر روکا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نوجوان کی طرف سے تشدد کے ایکشن نمایاں ہیں ۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردیا ہے۔