Chinot City
منگل , 15 دسمبر 2020ء
(324) لوگوں نے پڑھا
لالیاں میں مسافر بس اور ڈمپر آپس میں ٹکرا گئے۔ تفصیلات کے مطابق دھند ہونے پر بھی تیز رفتاری سے سفر کرنے اور احتیاط نہ کرنے کے باعث حادثہ رونما ہوا جس میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے جن میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ دیگر مسافروں کے مطابق شدید دھند مں بس ڈمپر کو اوورٹیک کرتے ہوئے بس ڈرائیور کے قابو میں نہ رہی اور ڈمپر میں جا لگی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور ایک زخمی مسافر عنصر کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں لے جایا گیا لیکن ہیڈ انجری ہونے کے باعث سرگودھا ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس نے دم توڑدیا جبکہ دوسرا زخمی منیر سکنہ پیر پنجہ میں زیر علاج ہے۔ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بس کو اپنی تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی۔