Staff Reporter
جمعرات , 19 نومبر 2020ء
(537) لوگوں نے پڑھا
جھنگ میں گزشتہ دنوں مبینہ طور پر نوسر بازی کا ایک بہت بڑا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ریٹائرڈ اسکول ٹیچر سے عمر بھر کی کمائی ہتھیالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صحافی نوید سدھانہ کا کہنا تھا کہ خاتون نسیم بی بی جو اسکول ٹیچر ریٹائرڈ ہوئیں اور کچھ جمع شدہ رقم اور پنشن کی رقم سے پلاٹ خریدا۔ خاتون نے کل پلاٹ کی رجسٹری کروانی تھی آج آٹھ لاکھ روپے جوکہ پانچ پانچ ہزار کے نوٹوں پر مشتمل تھے، لیکر بینک سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپنی بھتیجی لیڈی ڈاکٹر کی کوٹھی جو ڈی ایچ کیو کے اندر ہی ہے، جا رہی تھی کہ چار نوسرباز آئے اور کہنے لگے کہ ہمارے پیسے راستے میں گرے ہیں وہ تم لے آئی ہو آؤ وہ جگہ دیکھو ورنہ ہم پولیس کو بلوا لینگے اور زبردستی اس کے پرس کی تلاشی شروع کردی اسی اثنا اس کے آٹھ لاکھ روپے نکال کر چلے گئے خاتون آہ گزاری کرتی ہی رہ گئی۔ خاتون کی ساری زندگی کی محنت کی کمائی چند لمحوں میں نوسر باز لے گئے گئی۔ انچارج چوکی سول لائن موقع پر پہنچے تاہم اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او کوتوالی تھانے نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا جبکہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آچکی ہے۔ خاتون نے اعلی حکام سے ملزمان کی گرفتاری اور رقم کی وصولی کی اپیل کی ہے۔