Staff Reporter
منگل , 22 دسمبر 2020ء
(1528) لوگوں نے پڑھا
جھنگ، گوجرہ روڈ پر واقع شہر کا مشہور چرسی تکہ ہوٹل سیل کردیا گیا۔ سیل کرنے کی کاروائی اسسٹنٹ کمشنر قاسم گل نے ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایات پر کی۔ سیل کرنے کی وجہ بتائی گئی ہے کہ ہوٹل سرکاری زمین پر بنایا گیا تھا جس بنا پر اسے سیل کیا گیا۔ چرسی ہوٹل کی سرپرستی حاجی خان پٹھان فہیم راہی کرتے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر قاسم گل کا کہنا تھا جھنگ میں دیگر قبضہ مافیا کے خلاف بھی اپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے کمرشل عمارتوں کی بھی اس سلسلے میں چیکنگ ہوگی کسی کو سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ عوامی حلقوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کے اقدام کو سراہا گیا ہے۔