جمعہ , 19 اپریل 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ جھنگ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

منڈی شاہ جیونہ کرکٹ اسٹیڈیم کا شاندار افتتاح

منڈی شاہ جیونہ کرکٹ اسٹیڈیم کا شاندار افتتاح
Staff Reporter جمعرات , 10 دسمبر 2020ء (513) لوگوں نے پڑھا
جھنگ، منڈی شاہ جیونہ کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح ہوگیا۔ افتتاح کے موقع پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی کا کہنا تھا حکومت کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہے۔ منڈی شاہ جیونہ میں اسپورٹس سٹیڈیم اور یوتھ کرکٹ اکیڈمی قائم کرنے کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی تمام سہولیات باآسانی حاصل ہوں۔ ان کا کہنا تھا ہم اسپورٹس کلچر کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔ گزشتہ دور حکومت میں جو اسپورٹس کمپلیکس اسکیمیں فنڈ کی کمی کی وجہ سے رک گئیں تھیں ہم نے انہیں فنڈ جاری کرکے مکمل کروایا اور 200 میں سے 150 اسکیمیں اسی سلسلے میں مکمل ہوگئیں ہیں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان ان کا افتتاح بہت جلد کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے پوری دنیا شدید متاثر ہوئی ہے جبکہ ہماری کوشش ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہم گراؤنڈز کو آباد کریں۔  انہوں نے کہا کہ آئندہ سال سپورٹس سٹیڈیم منڈی شاہ جیونہ میں مزید بہتری لائی جائے گی جس میں فلڈ لائٹ کی تنصیب، پریکٹس پچز اور نیشنل لیول کے گراونڈ جیسی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے امید دلاتے ہوئے کہا کہ کرونا میں کمی کے بعد ایک اسپورٹس میلے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ کبڈی، والی بال اور دیگر کھیل کروائے جائیں گے جس میں کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے یونیفارم اور کھیلوں کا سامان مہیا کیا جائے گا اور کامیاب کھلاڑیوں کو بھاری انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔ اسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر صوبائی وزیر کھیل نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محمد عمران کے ہمراہ کھلاڑیوں میں کھیلوں کا سامان بھی تقسیم کیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خوشی کا اظہار کیا۔ 
  • افتتاح
  • منڈی شاہ جیونہ
  • کرکٹر
  • کرکٹ
  • کھیل
  • سیاست
  • آرٹس اور تفریح

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now