Staff Reporter
پیر , 07 دسمبر 2020ء
(768) لوگوں نے پڑھا
ڈی پی او جھنگ کا انتہائی اچھا اقدام سامنے آیا ہے۔ شہید کانسٹیبل کی بیٹی کی شادی کی سرپرستی کرکے انہوں نے شہید کے ساتھ اظہار وفا کیا۔ انہوں نے شہید ہونے والے کانسٹیبل لیاقت علی کی بیٹی کی شادی میں والد والے تمام فرائض نبھائے۔ وہ شادی کی تقریبات کے میزبان بنے رہے بارات کو پروٹوکول کے ساتھ شادی ہال لایا گیا۔ انہوں نے دولہا دلہن کو تحفے تحائف سے نوازا اور ان کے نئے سفر کیلئے دعائیں دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کے بچوں کو باپ کی کمی نہیں ہونے دیں گے۔ واضح رہے شہید کانسٹیبل لیاقت علی 2009 میں علاقہ تھانہ شورکوٹ میں جرم اشتہاری کی گرفتاری و مزاحمت میں شہید ہوئے۔