Staff Reporter
اتوار , 20 دسمبر 2020ء
(724) لوگوں نے پڑھا
ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کی جانب سے ایک دن کیلئے ڈی پی او جھنگ کی کرسی چھوڑنی پڑی اور 13 سالہ مدیحہ اتنی کم عمری میں کیسے ایک دن کی ڈی پی او جھنگ بنیں؟ مدیحہ کی خواہش تھی وہ ایک دن کیلئے ڈی پی او جھنگ بنے لیکن بچی کی تھیلیسیمیا کی بیماری نے اسے پڑھائی چھوڑنے پر مجبور کردیا جس کی بنا پر اس کی خواہش ادھوری رہ گئی۔ لیکن پھر ایک دن مدیحہ نے اپنی ننھی خواہش کا اظہار ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک سے فون پر کیا جس پر ڈی پی او جھنگ نے انتہائی مثبت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدیحہ کو اعزازی طور پر ایک دن کیلئے ڈی پی او جھنگ بننے کی پیشکش کی جس کے بعد مدیحہ کو ایک دن فل ڈی پی او جھنگ والا پروٹوکول دیا گیا مدیحہ پولیس آفیسر لباس میں آفس تشریف لائی جس کا استقبال ڈی پی او جھنگ سرفراز خان نے خود کیا۔ مدیحہ نے مکمل ڈی پی او پروٹوکول کیساتھ مختلف دورے کئے، فائلز دیکھیں، میٹنگز کیں۔ معاملے پر ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کا کہنا تھا کہ نہایت خوشی کی بات ہے کہ خطرناک مرض میں مبتلا ہونے والی بچی کی خواہش پوری کرنے کا موقع ملا، ہمیں یہ کوشش کرنی چاہیے کہ معاشرے میں ہر بچے خاص طور پر خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ ان کا اعتماد بحال رہے انہوں نے بچی مدیحہ اور تمام دوسرے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی، بچی مدیحہ نے بھی ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے میری خواہش پوری کی۔