Staff Reporter
پیر , 07 ستمبر 2020ء
(445) لوگوں نے پڑھا
جھنگ، تھانہ وریام والا کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں تازہ کاروائی ایس ایچ او تھانہ وریام والا نے انچارج چوکی رستم سرگانہ اور ٹیم کے ہمراہ انجام دی جس کے نتیجے میں منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان سے 2700 گرام چرس اور 2 عدد پسٹل برآمد کرلی گئیں ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ وریام والا کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، اور اس لعنت سے علاقے کو محفوظ کیا جائے گا۔