Staff Reporter
جمعرات , 17 ستمبر 2020ء
(378) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کے جوان رضا کارانہ طورپر کام کر رہے ہیں اور انسانیت کی خدمت کےلئے ہر مشکل گھڑی میں ریسکیو1122کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جناح ہال تحصیل کونسل میں تقریب تقسیم سرٹیفکیٹ کے موقع پر کہی۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد قاسم گل، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 علی حسنین سمیت ریسکیو افسران اور ٹائیگر فورس کے جوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 علی حسنین نے تقریب کے دوران بتایا کہ ریسکیو 1122نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر وزیر اعظم پاکستان کے حکم پر بنائی جانے والی ٹائیگرز فورس کو ریسکیو کمیونٹی ونگ نے ضلع جھنگ میں ٹائیگرز فورس کے جوانوں کو کمیونٹی ایکشن فار ڈزاسٹر کی پانچ روزہ ٹریننگ کروائی جس میں ابتدائی طبی امداد کے طریقے بتائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ میں ان جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو مشکل گھڑی میں دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے اسسٹنٹ کمشنر محمد قاسم گل اورڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 علی حسنین کے ہمراہ پانچ روزہ ابتدائی طبی امداد کی تربیتی حاصل کرنے والے ٹائیگر فورس کے جوانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جبکہ ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی شیلڈبھی پیش کی۔