Staff Reporter
منگل , 10 نومبر 2020ء
(456) لوگوں نے پڑھا
جھنگ، جھنگ پولیس میں بھرتی کیلئے کچھ دن پہلے لیڈیز کی ریس منعقد ہوئی پولیس میں بھرتیوں کی وجہ سے اب ان لڑکیوں کی دوڑ کی ویڈیو اور تصاویر فیسبک اور ٹک ٹاک پر شیئر کی جارہی ہیں جوکہ انتہائی نامناسب اور غیر اخلاقی اقدام ہے۔ ان تمام لوگوں کو جو یہ ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں ڈی پی او جھنگ سرفراز ورک کو اس بارے سخت نوٹس لینا چاہیے۔ اخلاقی و معاشرتی طور پر ہمارا معاشرہ میں اس چیز کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ پولیس کو اس بندے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنا چاہیے جو اس کام میں ملوث ہے۔