Staff Reporter
ہفتہ , 25 جولائی 2020ء
(587) لوگوں نے پڑھا
(22 جولائی 2020)غلہ منڈی تا ریلوے پھاٹک جھنگ ٹوبہ روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہوگیا۔ جبکہ یہاں بارش نہیں ہوئی۔ یہاں روڈ سے گزرنے والوں کے کپڑے خراب ہوجاتے ہیں۔ جبکہ اسی ایریا میں اینٹی کرپشن جھنگ اور واپڈا جھنگ کے دفاتر ہیں۔ عوام کا کہنا تھا کہ صورتحال بہت خراب ہے۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ سیوریج کے پانی کی متواتر نکاسی کا انتظام کیا جائے تاکہ یہاں سے گندا پانی ختم ہو اور مسافروں کو گزرنے میں دشواری نا ہو۔پوری سڑک ایک دریا کا منظر پیش کر رہی ہے لیکن متعلقہ حکام دلچسپی لیتے ہوئے نظر نہیں آتے۔