Staff Reporter
جمعرات , 27 اگست 2020ء
(599) لوگوں نے پڑھا
آر پی او فیصل آباد راجہ رفعت مختار نے کمشنر فیصل آباد عشرت حسین کے ہمراہ جھنگ کا دورہ کیا۔ جھنگ سٹی کے مرکزی جلوس کے روٹس پر سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا اور ممبران امن کمیٹی سے میٹنگ کی۔ ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان، ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد طاہر وٹو بھی اس موقع پر ان کے ساتھ موجود تھے۔ آر پی او فیصل آباد اور کمشنر فیصل آباد نے ڈی پی او جھنگ، ڈپٹی کمشنر جھنگ کے ہمراہ ممبران امن کمیٹی سے قیام امن کے حوالے سے میٹنگ کی۔ آر پی او فیصل آباد اور کمشنر فیصل آباد کو ڈی پی او جھنگ اور ڈپٹی کمشنر جھنگ نے سکیورٹی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ کمشنر اور آر پی او فیصل آباد نے ڈی پی او جھنگ، اور ڈپٹی کمشنر جھنگ کیساتھ 7ویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس جھنگ سٹی کے روٹس کا وزٹ کیا اور سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔