Staff Reporter
جمعہ , 04 ستمبر 2020ء
(602) لوگوں نے پڑھا
جھنگ، موجودہ سیلابی ریلے سے ضلع کی چاروں تحصیلوں کے مکین متاثر ہوئے ہیں۔ فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب سے 202 دیہات متاثر ہوئے ہیں، تریموں ہیڈورکس پر پانی کی آمد 1لاکھ 51 ہزار جبکہ اخراج 1لاکھ 43 ہزار کیوسک ہے۔ فلڈ کنٹرول روم کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلے سے تحصیل جھنگ کے108، اٹھارہ ہزاری کے 59 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ احمد پورسیال کے 36 اور شورکوٹ کے 23 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔